4 مئی 2013 - 19:30
ہندوستان کے وزيرخارجہ کا دورہ ايران

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران اور ہندوستان کے درميان تعلقات کے فروغ کي اہميت پر زور ديا ہے-

ابنا: تہران ميں سنيچر کي رات ،  ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد نے کہا کہ تہران اور نئي دھلي کے درميان تعلقات بہت قديمي، گہرے اور دوستانہ ہيں اور دونوں ممالک دنيا ميں منصفانہ نظام کے  قيام کے خواہاں ہيں-صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ عالمي حالات بڑي تيزي کے ساتھ قوموں کے حق ميں تبديل ہو رہے ہيں اور تسلط پسند طاقتيں سياسي، اقتصادي اور سماجي لحاظ سے تعلطل کا شکار ہوگئي ہيں- صدر احمدي نژاد نے کہا کہ دنيا ميں طاقت کا توازن انصاف، دوستي اور امن کي جانب بڑھ رہا ہے-

    ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے اس موقع پر کہا کہ ان کے ملک کو ايران کے خلاف دشمنوں کي عائد کردہ پابنديوں اور اور دباؤ کے محرکات اور مقاصد کا پورا ادراک ہے  - انہوں نے کہا کہ  ہميں  يقين ہے کہ يہ مشکلات   ايراني قوم  کے عزم و ارادے ميں کوئي خلل نہيں ڈال سکيں گي-  سلمان خورشيد نے ايران ہندوستان مشترکہ اقتصادي کميشن کے اجلاس کو مثبت قرار ديتے ہوئے ، دونوں ملکوں کے درميان عوامي رابطوں کي تقويت  اور تجارت ، صنعت  اور زراعت کے شعبے ميں تعاون بڑھانے کي ضرورت پر زور ديا-ہندوستان کے وزير خارجہ نے اسپيکر پارليمان ڈاکٹر علي لاريجاني سے ملاقات اور باہمي دلچسپي کے امور پر بھي تبادلہ خيال کيا-اسپيکر پارليمان ڈاکٹرعلي لاريجاني نے اس موقع پر کہا کہ تہران اور نئي دھلي کے درميان تعلقات کے فروغ ميں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دينے کي ضرورت ہے-ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے بھي اپنے ہندوستاني ہم منصب کے ساتھ ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان تعلقات کي موجودہ سطح کو اطمينان بخش قرار ديا ہے-ايران اور ہندوستان کے سترہويں مشترکہ اقتصادي کميشن کے اجلاس کے بعد صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے وزير خارجہ ڈاکٹر علي  اکبر صالحي نے کہا کہ تہران اور نئي دھلي کے درميان تمام شعبوں ميں تعلقات کے فروغ کي بے پناہ گنجائش موجود ہے-

 قبل ازيں ايران کے  وزير خارجہ علي اکبر صالحي اور ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے  تہران اور نئي دھلي کے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون کے چار سمجھوتوں پر دستخط کئے- ان سمجھوتوں کے تحت ايران اور ہندوستان کے انڈسٹريل ريسرچ اينڈ اسٹنڈرڈ آرگنائيزيشن کے درميان تعاون کے علاوہ آبي ذخائر کے انتظام سے متعلق تعاون کا سمجھوتہ بھي شامل ہے، اس کے علاوہ ہندوستان کي فارن سروس اکيڈمي اور ايراني وزارت خارجہ کے  انٹرنيشنل ريليشن انسٹي ٹيوٹ کے درميان  بھي تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے-ايران کے وزيرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ تہران کي اسٹريٹجک پاليسي کا حصہ ہے- انہوں نے کہا کہ ايران کي  اسٹريٹيجک پاليسي ميں ہندوستان کو ترجيحي ملک کا درجہ حاصل ہے-ايران اور ہندوستان کے مشترکہ اقتصادي کميشن کا اجلاس سنيچر کے روز تہران ميں ختم ہوگيا.

.......

/169